پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نے پٹرول بم پولیس اور رینجرز پر نہیں،عدالتی احکامات پر پھینکے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران نے پٹرول بم پولیس اور رینجرز پر نہیں،عدالتی احکامات پر پھینکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ پولیس اہلکاروں کے سر پھاڑے گئے، عدالتی نظام کا مذاق اڑایا گیا،ریاست پر حملہ آور دہشت گرد کو ضمانت کا بنڈل پیکج ملا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہناتھا کہ ریاست کے لئے زخم کھانے والوں کو پیغام ہے کہ فارن ایجنٹ گھڑی چور آئین، قانون اور نظام عدل سے بالا تر ہے، ان کامزید کہناتھا ک دہشتگردعمران نے پٹرول بم پولیس اور رینجرز پر نہیں عدالتی احکامات پر پھینکے ہیں۔