پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش دینا پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کافیصلہ:پی ڈی ایم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ وزیرقانون وزیراعظم کی عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش دینا پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کافیصلہ نہیں ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں جے یو آ ئی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عدالتی تاریخ میں عمران خان کیلئے ضمانتوں کا اتوار بازار لگایاگیا ہے، اب زخمی ہونے والے پولیس کوحکم دینا باقی ہے کہ وہ زمان پارک جاکر عمران خان سے معافی مانگیں،چند منٹ میں آٹھ ضمانتیں دینا دنیا کا تیز ترین انصاف ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عدالت ریاست قانون اور ریاستی فورس سے لڑناعمران خان کے مطابق جہادہے،،اب توشاعر کاشعر ہوگاکہ،بنو قانون شکن اتنا کہ ہر سماعت سے پہلے،جج ملزم سے یہ پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے۔