پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حریت رہنماؤں کا کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرنے پر’او آئی سی‘کا شکریہ

مظفر آ باد/سری نگر(پی پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرنے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا شکریہ ادا کیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق محمود احمد ساغر نے ایک بیان میں کہا کہ او آئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حوصلے بلند کیے ہیں۔ کشمیری عوام بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے اور تنازعہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر او آئی سی کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت قیادت مسلسل تنازعہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کر رہی ہے جس سے جنوبی ایشیا میں امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری اس معاملے کی حساسیت کا احساس کرتے ہوئے اس حوالے سے اقدامات کرے گی۔یا درہے کہ او آئی سی کے رابطہ گروپ نے موریطانیہ کے شہر Nouakchott, میں اپنے اجلاس میں منظور کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں مقبوضہ جموں وکشمیرکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ گروپ نے جموں و کشمیر کے تنازعہ پر او آئی سی کے موقف کی توثیق کی اور 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو پھر سختی سے مسترکیا۔