پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان فتنہ ہے، ملک میں فساد اور افرا تفری چاہتا: رانا ثنااللہ

تمام مقدمات میں عمران خان اور قیادت کو نامزد کیا جائے گا:وزیر داخلہ
لاہور(پی پی آئی) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تمام مقدمات میں عمران خان اور قیادت کو نامزد کیا جائے گا، پولیس غیر مسلح ہوکر زمان پارک گئی، زمان پارک نوگوایریا بنا ہوا تھا،پولیس نے علاقے کو کلیئر کیا، جس حصے میں عمران خان کی اہلیہ ہیں پولیس وہاں داخل نہیں ہوئی، عمران خان فتنہ ہے، ملک میں فساد اور افرا تفری چاہتاہے۔اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولیس جب نو گو ایریا کلیئر کرانے گئی تو غیر مسلح تھی، پولیس پر پتھراو ہوا، زمان پارک نو گو ایریا بنا ہوا تھا، پولیس نے غیر مسلح ہو کر سارے علاقے کو کلیئر کیا ہے، آپریشن کا مقصد شرپسند عناصر کو گرفتار کرنا تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جو شخص مخالفین کے ساتھ بیٹھنے اور بات کو تیار نہ ہو اس کا چہرہ واضح ہوگیا ہے، قوم کو ان کی شناخت کرنی چاہیے، اتنے اشتعال کے بعد بھی پولیس نے آپریشن بغیر اسلحے کے کیا، پولیس نے خیال رکھا ہے کہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔ تمام مقدمات میں عمران خان اور ان کی لیڈرشپ کو نامزد کیا جائے گا، جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں، چالان میں ان کو شامل کیا جائے گا، ایسے شخص کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا چاہیے۔