پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں

ملک میں مہنگائی، کرپشن اور لاقانونیت کی ذمہ دار ہیں: سراج الحق

باڑہ(پی پی آ ئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خیبر پختونخوا کے سابقہ قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں امن جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بشمول پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی، کرپشن اور لاقانونیت کی ذمہ دار ہیں، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی عوام کے مسائل اور مہنگائی ختم کرنے کے لئے نہیں بلکہ اقتدار کے حصول کے لئے ہے۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں جاری بحران، بدامنی اور بے تحاشا کمر توڑ مہنگائی کے ذمہ دار آصف زرداری، نواز شریف، شہباز شریف اور عمران خان ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن بھی مہنگائی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن غیر جانبدار ہو جائیں تو پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی جماعت اسلامی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، ظالموں نے توشہ خانہ میں کچھ بھی نہیں چھوڑا ہے، ان بد دیانت اور نااہلوں نے غریب عوام کے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کو حقوق اور سہولیات سے محروم کرنے کی ذمہ دار بھی پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں ہیں،مرکز اور صوبوں میں ایک ہی دن الیکشن سے مسائل ختم ہو سکتے ہیں، جماعت اسلامی اقتدار میں آکر قوم کے وسائل ان کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کریگی،کرپشن کا خاتمہ کرینگی اور شرعی نظام نافذ کرینگی۔