پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جن کے پاس دلیل نہیں ہوتی وہ گالی گلوچ ہی کیا کرتے ہیں: احسن اقبال

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں عمران نیازی کی واحد کامیابی اپنے پیروکاروں کو غلیظ سے غلیظ اور شرمناک گالیوں کی تربیت دینا ہے، جن کے پاس دلیل نہیں ہوتی وہ گالی گلوچ ہی کیا کرتے ہیں۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی اور یہ کرے تو وہ دہشت گرد تنظیم کہلاتی ہے عمران نیازی کروائے تو جمہوری حق کہلوائے؟ یہ سب کوئی اور کر رہا ہوتا تو کب کا سوؤو موٹو نوٹس لے لیا گیا ہوتا۔ کیا انصاف کا ترازو برابر ہے؟۔انہوں نے ایک اور ٹو ئٹ میں کہا کہ گوادر بندرگاہ کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں، دو جہاز گندم اتار رہے ہیں، ہزاروں مقامی لوگوں کی معیشت بحال ہو رہی ہے۔عمران نیازی نے اسے نظرانداز کر کے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔چار سال پورٹ ڈریجنگ تک نہیں کی جسے اب کیا جا رہا ہے۔ ہر شعبہ زندگی ماسوائے انتقامی کاروائیوں میں تنزلی ہوئی۔