پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہنگامہ آرائی کیس، گرفتار پی ٹی آئی کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد(پی پی آئی) عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس ہنگامی آرائی کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس ہنگامی آرائی کیس کی سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ کی۔پولیس کی جانب سے گرفتار 60 ملزمان کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزمان کو جوڈیشل کرنے کی استدعا کی۔پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے بھی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے اور سابق ایم این اے امجد خان نیازی کا میڈیکل کروانے کی استدعا کی گئی۔بعدازاں عدالت نے گرفتار کارکنان کو جوڈیشل کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، عدالت نے زخمی کارکنان کا میڈیکل کروانے کا بھی حکم دیا۔داریں اثنا تحریک انصاف کے مزید سات کارکنان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا، گرفتار کارکنان کی مجموعی تعداد 67 ہو گئی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے مظاہرین کی طرف سے پولیس پر حملے میں ملوث مزید سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تھانہ شالیمار پولیس نے اشتعال انگیزی میں ملوث جن سات مزید ملزمان کو گرفتار کیا ہے ان میں راجہ ندیم، جہانگیر کیانی، شرافت سلطان کیانی، محمد رضوان، سہیل احمد، حسنین اختر، مظہر مسعود اور محمد زرین بھی شامل ہیں۔