جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر،بارہمولہ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق ضلع بارہمولہ کے علاقے میرگنڈ میں ایک کھیت سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، لاش کی موجودگی کے بارے میں مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ خیال کیاجاتا ہے کہ لاش کسی غیر مقامی مزدور کی ہے۔دوسری جا نب مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک سکھ نوجوان پر پولیس کے تشدد کے خلاف لوگوں نے زبردست احتجاج کیا۔مظاہرین نے ضلع کے علاقے مارہین سنگی موڑ میں پولیس کی طرف سے کبڈی کے کھلاڑی جیون سنگھ کو ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔