نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی آئی اے کا 23 مارچ کو مسافروں کو 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسافروں کو 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ سہولت صرف 23 مارچ کے دن کیلئے ہے، اور اس 10 فیصد رعایت سے اندرون ملک سفر کرنے والے صارفین مستفید ہوسکیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی جواد سہراب نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار ہوائی جہاز ایئر بس A.380 بہت جلد امارات سے پاکستان کیلئے پرواز بھرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات ایمریٹس ایئر لائن کےA.380 کی پاکستان میں پروازوں کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، بہت جلد ایمریٹس کی ایئر بس کمرشل پروازیں پاکستانی ایئر پورٹس پر اتریں گی، اور اے 380 میں مسافروں کی اضافی گنجائش سے کرائے کم کرنے میں مدد ملے گی۔