جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کیخلاف 130 مقدمات درج عدلیہ ہمارے خلاف جعلی مقدمات کا نوٹس لے:فرخ حبیب کی ٹو ئٹ

لاہور/اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں پر130 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔اسلام آباد میں عمران خان سمیت دیگر ساتھی رہنماوں پر 43 مقدمات درج کئے گئے جبکہ اسلام آباد میں 9 مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہیں۔پنجاب میں پی ٹی آئی کے خلاف 84 مقدمات درج ہیں جن میں سب سے زیادہ 27 مقدمات لاہور میں درج کئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے بھی عمران خان کے خلاف 3 مقدمات درج کئے ہیں۔دوسری جا نب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ٹو ئٹر پیغام میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انتقامی کاروائیوں کا سامنا کررہے ہیں، عدلیہ ہمارے خلاف جعلی مقدمات کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر پنجاب میں 84 اور اسلام آباد میں 43مقدمات ملاکے جعلی مقدمات کی سنچری فاشسٹ امپورٹڈ حکومت مکمل کرچکی ہے،عمران خان کو انتقامی کاروائیوں کا سامنااور ایک قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے عدلیہ جعلی مقدمات کو ختم کرے۔