جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور آندھی کے بعد بارش،، موسم خوشگوار،کچھ علاقوں میں ژالہ باری ممکن

کراچی (پی پی آئی)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بحیرہ عرب سے بارش کاسسٹم کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح تیزہواؤں اور آندھی کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔بفرزون، ناظم آباد، صدر، ایم اے جناح روڈ، سولجر بازار، شاہ فیصل، ناگن چورنگی، گلستان جوہر، سچل گوٹھ، ملیر، ماڈل چورنگی، سہراب گوٹھ، گلزار ہجری، ایئرپورٹ،لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی اور گردونواح میں تیز ہوکے ساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سے بارش کاسسٹم کراچی کی جانب بڑھنے لگا، جس کے باعث شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے، بارش کایہ سسٹم ٹھٹھہ،حیدرآباد اور بدین کو بھی اپنی لپیٹ میں لیگا، یہ سسٹم 2 روز تک برقرار رہ سکتا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد، لاہور، پشاوراور کوئٹہ میں بھی بارش کاامکان ہے جبکہ گلگت بلتستان آزادکشمیراور بالائی علاقوں میں بھی رم جھم ہو سکتی ہے۔