جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں شدید زلزلے کے بعد پاک فوج کی یونٹس امدادی سرگرمیوں کیلئے تیار

راولپنڈی(پی پی آئی) پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے بعد پاک فوج کے تمام یونٹس امدادی سرگرمیوں کیلئے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایات پر پاک فوج کے تمام متعلقہ یونٹس کو امدادی سرگرمیوں کیلئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں آرمی چیف کی ہدایات کے مطابق کسی بھی علاقے میں نقصان کی اطلاع پر سول انتظامیہ کی معاونت کو یقینی بنانا اور فوری ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا جانا شامل ہے تاکہ بروقت کاروائی کرکے قیمتی جانوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔پی پی آئی کے مطابق اس حوالے سے تمام متعلقہ آرمی اور ایف سی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں تیار ہیں۔