پاکستان نے عالمی عدم استحکام کے درمیان فوری زرعی خوراک کی تبدیلی پر زور دیا

بلوچستان میں جان لیوا شاہراہوں کے حادثات سے نمٹنے کے لیے ٹریکر سسٹم کا نفاذ

پولیس نے منشیات اور اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 14 ملزمان گرفتار

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 68 ارب روپے مختص

سندھ حکومت کا بڑے امدادی پیکیج کا اعلان، گل پلازہ متاثرین میں ابتدائی چیک تقسیم

گورنر سندھ نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر فورسز کو سراہا، بچے کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

سکھ بھائیوں کوکشمیری مجاہدین نے قتل نہیں بھارتی ایجنسیوں نے مارا تھا:جی اے گلزار

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار نے کہا ہے۔بلکہ چھٹی سنگھ پورہ میں سکھ بھائیوں کوکشمیری مجاہدین نے نہیں بھارتی ایجنسیوں نے مارا تھا تا کہ کشمیریوں یوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم اور تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کیا جاسکے۔ غلام احمد گلزار نے کہا کہ یہ قتل عام دنیا کو منفی تاثر دینے کے لیے کیا گیاتھا تاہم دنیا بدنیتی پر مبنی بھارتی پروپیگنڈے میں نہیں آئی۔غلام احمد گلزار نے کہا کہ بھارت کی تاریخ اس طرح کی گھناؤنی کارروائیوں اور سازشوں سے بھری پڑی ہے،۔انہوں نے کہا کہ اس قتل عام کا مقصد تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لیے علاقے میں نفرت اور فرقہ وارانہ فساد پیدا کرنا تھا۔ انہوں نے اتحاد کے ساتھ بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے پر کشمیریوں کو سراہا۔ حریت رہنما نے کہا کہ اقلیتیں کشمیری معاشرے کا حصہ ہیں اور انہیں بھارت کی جانب سے مذموم مقاصد کے لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔