نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہندو دیوتا کی توہین کے الزام میں میرپور خاص سے صحافی گرفتار

میر پور خاص(پی پی آ ئی) ہندو دیوتا شری ہنومان کی توہین کے الزام میں سندھ پولیس نے توہین مذہب کے قانون کے تحت ایک صحافی کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں میر پور خاص کے تھانہ سیٹلائیٹ میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔بی بی سی کے مطابق شکایت کنندہ رمیش کمار جولوہانہ پنچایت میر پور خاص کے نائب صدر ہے نے اپنی شکایت میں کہا کہ بھگوان ہنومان کی تصویر شیئر کرکے صحافی نے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ تصویر کو شیئر کر کے مذاہب کے درمیان تفرقہ پھیلانے اور امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔سیٹلائٹ پولیس سٹیشن نے رمیش کمار کی شکایت پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295A اور 153A کے تحت مقدمہ درج کیا۔صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور گیان چند اسرانی نے اس واقعے کے بعد انسپیکٹر جنرل سندھ پولیس سے رابطہ کیا اور ایس ایس پی میر پور خاص سے بھی بات کی۔ انھوں نے صحافی کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔واضح رہے کہ پاکستان میں ہندوؤں کی سب سے زیادہ آبادی صوبہ سندھ میں رہتی ہے جبکہ سندھ کی 70 فیصد ہندو آبادی میرپورخاص میں رہتی ہے۔