نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو رواں مالی سال کے دوران پیشگی ادائیگیوں میں 73 فیصد کمی تمام شعبوں کوطلب میں تنزلی کے باعث پیدوار میں کمی درپیش، افراط زر سے پیداواری لاگت میں اضافہ

کراچی (پی پی آئی)بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران پیشگی ادائیگیوں میں 73 فیصد کمی آگئی ہے جو ملک کی بدترین معاشی صورت حال اور اہم صنعتی شعبے مشکلات کا اظہار ہے۔ پی پی آئی کے مطابق رواں مالی سال جہاں کئی مشکلات کے ساتھ شروع ہوا تھا وہی تمام شعبے یکے بعد دیگرے طلب میں تنزلی کے باعث پیدوار میں کمی کا سامنا کر رہے ہیں، جس کی وجہ غیرمتوقع افراط زر کے دباؤ سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہے۔ نجی شعبے کو قرضوں میں بڑی کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں اور اس کے نتیجے میں تمام شعبوں میں بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔