رمضان المبارک کے پہلے جمعہ پرمساجد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

کراچی (پی پی آئی) رمضان المبارک کے پہلے جمعہ پرمساجد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،شہر قائد کی مساجد میں بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔ پی پی آئی کے مطابق مسلح پولیس اہلکار مساجد کے باہر تعینات تھے،علمائے کرام و خطیب حضرات نے رمضان المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالی اس موقع پر ملکی امن وسلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔