اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حریم شاہ کی رمضان کے آغاز پر صندل اور عائشہ کو بددعائیں درگزر کریں،اللہ تعالیٰ خود سزا دے گا،مداحوں کا ٹک ٹاکر کو مشورہ

کراچی (پی پی آئی) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی سابقہ قریبی دوست اور ٹک ٹاکر صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد ہونے کی بددعا دے دی۔سوشل میڈیا کی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں مداحوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے حریم شاہ نے کیپشن درج کرتے ہوئے لکھاکہ ’یااللہ پاک میں بہت کمزور ہوں میری مدد فرما، یااللہ پاک اس رمضان کے صدقے صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد کر، یااللہ تو سب جانتا ہے تجھ سے کچھ چھپا نہیں میرے اللہ تو مجھے انصاف دلادے‘۔پی پی آئی کے مطابق کچھ روزقبل سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آی تھیں، وائرل ویڈیو پر حریم شاہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کی لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کیں۔ دوسری طرف ان کے مداحوں نے ٹک ٹاکر کو مشورہ دیا کہ وہ معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دین اور بد دعا دینے کی بجائے درگزر سے کام لیں۔