ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فواد،حماد اظہراورفرخ حبیب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج اعجاز چوہدری، محمود الرشید، امتیاز علی کی ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ؤں حماد اظہر، فرخ حبیب اور فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس پر تشدد، اقدام قتل، جلاؤ گھیراؤ کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کیس کی سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، فرخ حبیب اور فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردیں۔عدالت نے اعجاز چوہدری، محمود الرشید اور امتیاز علی کی ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چوہدری، حماد اظہر، فرخ حبیب سمیت دیگر نے بھی عبوری ضمانت دائر کی تھی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے 12 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، لڑائی جھگڑا، کار سرکار میں مداخلت سمیت 12 دفعات شامل ہیں۔