ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ن لیگ خیبرپختونخوا میں اختلافات، صوبائی سینئر نائب صدر عہدے سے فارغ

پشاور(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کرگئے جہاں پارٹی رولز کی خلاف ورزی پر صوبائی سینئر نائب صدر عبدالسبحان خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر عبدالسبحان خان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے جس میں عبدالسبحان پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اورپارٹی کو دھڑوں تقسیم کرنے کا الزام ہے۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 15 دنوں کے اندرشوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دیا گیا تو پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سردار مہتاب، اقبال ظفرجھگڑا، ارباب خضرحیات اور دیگر کو بھی شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے (ن) لیگ کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ نظریاتی کارکن کسی قسم کے شوکاز نوٹسز کا جواب نہیں دیں گے، نظریاتی کارکن نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔