ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

90 دن میں نگران حکومت خود بخود ختم ہو جائے گی: شیخ رشید سارا بوجھ عدلیہ کے کندھوں پرپڑگیاہے اور اب گرینڈ مذاکرات کاجھانسہ دیاجارہاہے

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں 90 دن میں نگران حکومت خود بخود ختم ہو جائے گی۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو30 اپریل کوالیکشن نہیں کروا رہے وہ 8 اکتوبرکو بھی الیکشن نہیں کروائیں گے۔ 13پارٹیوں کاسیاسی جنازہ دھوم سے نکلے،مہنگائی نے تمام ریکارڈتوڑ ڈالے ہیں تقریباً50فیصد پر پہنچ گئی ہے۔دنیاکوپاکستان کی فکرہے ہم10کلوآٹے کے فوٹو کی مشہوری کیلئے لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کوئی یقین دہانی نہیں ملک معاشی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔سارا بوجھ عدلیہ کے کندھوں پرپڑگیاہے اور اب گرینڈ مذاکرات کاجھانسہ دیا جا رہا ہے۔