عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کا بہاولپور میں مفت آٹے کی تقسیم کے مرکز کا دورہ

بہاولپور(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف نے بہاولپور میں مفت آٹے کی تقسیم کے مرکز کا دورہ کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے بہاولپور میں ڈرنگ اسٹیڈیم اور عباسیہ ہائی اسکول میں قائم مفت آٹے کی تقسیم کے مرکز کا دورہ کیاہے، وزیراعظم نے شہریوں کو آٹا تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے شہریو ں کو مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس دوران شہباز شریف بزرگ شہری سے گلے بھی ملے اور خیریت دریافت کی جبکہ خواتین کے ساتھ آئے بچوں کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بزرگوں اور بیمار شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر آٹا فراہم کیا جائے اور آٹے کے تھیلے ان کی سواری تک پہنچائے جائیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جو شہری ایک تھیلا آٹا لے چکے ان کو آئندہ 2تھیلے دیئے جائیں، دوتھیلے آٹا فراہمی سے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو بار بار نہیں آنا پڑے گا۔یاد رہے کہ آٹا فراہمی میں بدنظمی کی شکایات پر وزیر اعظم نے خود دوروں کا آغاز کیا ہے، وزیراعظم نے اس سے قبل سرگودھا، لاہور اور قصور کے اچانک دورے کئے تھے۔