اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جدوجہدآزادی کشمیریوں کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے: رپورٹ

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگ اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جس کا وعدہ ان سے اقوام متحدہ نے کررکھا ہے اور یہ جدوجہد علاقے کے عوام کے جذبات کی عکاس ہے۔کشمیر میڈیا کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ایک مقامی عوامی تحریک ہے کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر دی جانے والی کشمیریوں کی قربانیوں سے اس کا مقامی کردار عیاں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو عالمی سطح پر ایک منصفانہ جدوجہد کے طور پرتسلیم کیا گیا ہے اور تحریک آزادی کشمیر کو غیر ملکی شہ پرقرار دینے کے مودی کے عزائم کا مقصد اسے بدنام کرنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے لوگوں کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقامی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سپانسرڈ قرار دے کر دنیا کو بیوقوف نہیں بنا سکتا۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ مودی حکومت کشمیریوں کی مقامی اوراپنی تحریک کو سپانسرڈ کالیبل لگانے کے اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے گی اور کامیابی تحریک آزادی کا مقدر ہے۔