جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر اور چندی گڑھ میں G-20پروگراموں کا بائیکاٹ کیا جائے:کینیڈین نیو ڈیموکریٹک پارٹی کی حکومت سے اپیل

اوٹاوا(پی پی آئی) کینیڈا کی نیو ڈیموکریٹک پارٹی(این ڈی پی)نے کینیڈا کی حکومت سے مقبوضہ جموں و کشمیر اور چندی گڑھ میں ہونے والے
G-20پروگراموں کے بائیکاٹ اور اقلیتوں اورکینیڈا کے ارکان پارلیمنٹ کو دھمکانے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور عہدیداروں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این ڈی پی کے رہنما جگمیت سنگھ نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور لبرل حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر اورپنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ میں ہونے والے جی 20 اجلاسوں کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے بی جے پی کی دھمکیوں کے پیش نظر کینیڈا کے اندر اور باہر کینیڈین شہریوں کی حفاظت کی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔جی20 سربراہی اجلاس کے بائیکاٹ کے این ڈی پی کے مطالبے کی کینیڈا کی ورلڈ سکھ آرگنائزیشن نے حمایت کی ہے۔ ورلڈ سکھ آرگنائزیشن کے صدر تیجندر سنگھ سدھو کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ 2014کے بعدسے بی جے پی حکومت کے تحت بھارت میں اقلیتی برادریوں پر حملوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ دیکھا گیا ہے جن میں مسلمان، سکھ، عیسائی، دلت اور دیگر شامل ہیں۔