لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور1992کرکٹ ورلڈ کپ کے فاتح عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت آسٹریلیا اور انگلینڈ آئی سی سی کی تشکیلِ نو کے نام پر تصادم کے بیج بو رہے ہیں جس سے صرف انہی تین ملکوں کی اجارہ داری قائم ہوگی۔ عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تین ملکوں کے اس مجوزہ مسودے نے انہیں ماضی کی یاد دلا دی ہے جہاں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی اجارہ داری تھی۔ سابق کپتان نے کہا کہ انہوں نے 1993 میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کی تھی جہاں وہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی رعونت دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔ ’یہ وہ دور تھا جب ان دو ملکوں کو ویٹو پاور حاصل تھا اور اب لگتا ہے کہ وہ دور واپس لانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔‘ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے آئی سی سی میں جمہوریت لانے اور دو ممالک کی اجارہ داری ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا لیکن اب بھارت اپنی مالی حیثیت اور انگلینڈ اور آسٹریلیا کی حمایت کے سبب آئی سی سی کو دوبارہ ماضی کی پوزیشن میں لے جانے میں مصروف ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر وہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہوتے تو اس نئے نو آبادیاتی نظام کی زبردست مخالفت کرتے۔ آئی سی سی کو کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنے والا ادارہ بنانے کی ضرورت ہے اس میں چند ملکوں کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنی کرکٹ کا معیار بلند کرنا ہوگا اور اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کو بھی یہی کچھ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شائقین اور براڈکاسٹرز انہیں اہمیت دے سکیں۔
Latest from Blog
کراچی(پی پی آئی) پٹھانان گوڑیانی کی معزز شخصیت شہزاد خان کے صاحبزادے عبداللہ خان کا رضائے
کراچی(پی پی آئی) اے ٹی سی نے ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف
جدہ(پی پی آئی)سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پرایک ہزار 389 موٹر سائیکلیں ضبط کی
ٹھٹھہ(پی پی آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث
کراچی(پی پی آئی)پیپلزپارٹی سہراب گوٹھ ٹاون کے چیئرمین لالا عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سہراب گوٹھ
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس کیس کی سماعت کے دوران بیرسٹر اعتزاز
کراچی(پی پی آئی)شہر قائد میں اگلے 4 سے 5 روز تک درجہ حرارت میں اضافے کاخدشہ
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے اسمبلیوں سے استعفوں کا مشورہ دے دیا۔سوشل میڈیا