روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران کی حاضری سے استثنی کی درخواست خارج،ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد (پی پی آئی) تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کے خاتون جج دھمکی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق عمران خان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی، پراسیکیوٹر نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے درخواست کی کہ عمران خان غیرحاضرہیں، قابل ضمانت وارنٹ کو ناقابلِ ضمانت میں تبدیل کیاجائے۔عدالت نے دونوں جانب سے وکلاکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست خارج کر دی اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے، عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔