پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت 29 اپریل تک ملتوی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت میں ان کے وکیل کی جانب سے دائر کردہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ہے اور سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور حکومت نے ان کی سکیورٹی بھی واپس لے لی ہے جس کے بارے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ طلب کر چکے ہیں۔سکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان سیشن عدالت میں موجود نہیں اور وہ ویڈیو لنک کے ذریعے بھی پیش ہو سکتے ہیں۔جج نیریمارکس میں کہا کہ توشہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل لمبے ہوں گے،اتنا عرصہ گزر چکا ہے،ابھی تک کیس آگے نہیں بڑھا۔جج ظفراقبال نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔