پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی چیمبر کی تجدید رکنیت کا آج آخری دن، شام5 بجے تک آخری موقع

کراچی (پی پی آئی)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ممبرشپ کی تجدید کے لیے 31 مارچ 2023 بروز جمعہ شام پانچ بجے تک کھلا رہے گا جو کہ رکنیت کی تجدید کا آخری دن ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اس وقت کراچی چیمبر میں سال2023-24 کے لیے رکنیت کی تجدید کا عمل جاری ہے اور چونکہ جمعہ کو رکنیت کی تجدید کی آخری تاریخ ہے لہذا کے سی سی آئی کی انتظامیہ نے صبح 9:30بجے سے شام 5:00بجے تک رکنیت کا شعبہ صرف تجدید کے لیے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوپہر 12:30 بجے سے 2:00 بجے تک وقفہ برائے نماز جمعہ ہوگا۔

کے سی سی آئی کی جانب سے سالانہ ممبرشپ کی تجدید کے حوالے سے پہلے ہی ممبران کو ایس ایم ایس، ای میل اور خطوط ارسال کیے جاچکے ہیں۔ ممبرشپ کی تجدید کے لیے مقررہ فیس کے ہمرا ہ انکم ٹیکس ریٹرن اور اگر قابلِ اطلاق ہو تو سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہوگا۔ مقررہ تاریخ تک تجدید نہ کرانے پر ممبرشپ معطل کردی جائے گی جس کے نتیجے میں درخواست گزار کو ممبرشپ حاصل کرنے کے پورے عمل سے دوبارہ گزرنا ہوگا۔ کراچی چیمبر نے فیس کی ادائیگی کے طریقہ کار کو سہل بناتے ہوئے فیس جمع کروانے کے لئے مختلف آپشنز دیئے ہیں لہذا ممبران تجدید کی فیس آن لائن بینکنگ کے ذریعے، میزان بینک یا فیصل بینک کی کسی بھی برانچ میں یا یو پیسہ ایپ کے ذریعے بھی جمع کرواسکتے ہیں اور پے آرڈر کے صورت میں فیس کراچی چیمبرمیں بھی جمع کروائی جاسکتی ہے تاہم جمع کی گئی رقم کی رسید بمع انکم ٹیکس ریٹرن کے ہمراہ کے سی سی آئی میں بھیجنا لازمی ہے۔