اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اظہر مشوانی کا اغوابدترین ریاستی دہشتگردی،پنجاب بھر میں مظاہرے کرینگے: عندلیب عباس

لاہور(پی پی آئی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے کہا ہے کہ اظہر مشوانی کا اغوابدترین ریاستی دہشتگردی ہے۔اظہر مشوانی کے اغواکے خلاف پنجاب بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے غریب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرا دیئے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت سستے آٹے کی آڑ میں موت بانٹ اور انسانیت کی تذلیل کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے،مفت آٹے کی آڑ میں عوام اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کرپٹ ٹولے نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ تحریک انصا ف عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آکر انشائاللہ ملک کو بحرانوں کی اس دلدل سے باہر نکال دے گی۔