جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہباز شریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ ریفرنس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی

لاہور(پی پی آئی) احتساب عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔لاہور کی احتساب عدالت نمبر 5 کے جج ساجد علی اعوان نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت کی۔عدالت نے ملزمان میں ضمنی ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کر دیں، نیب نے شریک ملزمان کی حد تک ضمنی ریفرنس دائر کیا۔شریک ملزم کامران کیانی نے بریت کی درخواست دائر کر دی، کامران کیانی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ نیب تفتیش میں شامل ہوا، میرے خلاف کوئی شواہد نہیں، بری کیا جائے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے، عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے، فواد حسن فواد کے پلیڈر بھی عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے، انہیں بھی عدالت نے حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے۔اس کے علاوہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور وزیرِ اعظم کے مشیر احد خان چیمہ، شریک ملزم ندیم ضیاپیرزادہ، کامران کیانی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔