سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قائد عوام کو عدالتی قتل کے ذریعے ہم سے چھینا گیا:پیپلزپارٹی 73 کے متفقہ آئین، جوہری طاقت اور جمہوریت کے خالق قائد اعوام کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 44ویں یوم شہادت کے موقع پر ان کی جْراَت، قربانیوں اور ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ 73 کے متفقہ آئین، جوہری طاقت اور جمہوریت کے خالق قائد اعوام کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے، انہوں نے عوام اور پارلیمنٹ کو طاقت اور فیصلہ سازی کا مرکز بنایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ قائد عوام کو عدالتی قتل کے ذریعے ہم سے چھینا گیا، وہ تاریک ترین فیصلہ ہماری عدلیہ کی تاریخ میں ایک سیاہ ترین داغ ہے جو آج تک قائم ہے،ایک منظم منصوبے کے ذریعے قائد عوام کے خلاف فیصلہ دیا گیا۔ قائد عوام کے قتل میں جو کردار ہمارے نظام عدل نے ادا کیا اس سے سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل میں انصاف کیلئے 2011 میں ایک ریفرنس دائر کیا تھا۔ گزشتہ 12 سال سے وہ ریفرنس اعلی عدالت میں فائلوں تلے دبہ ہوا ہے۔ گزشتہ 44 سالوں سے بھٹو خاندان، پیپلز پارٹی اور قوم اپنے قائد اعوام کے عدالتی قتل کیس میں انصاف کے منتظر ہیں۔