سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہید بھٹو آج بھی کروڑوں انسانوں کی روح اور دلوں میں زندہ ہیں: آصف زرداری

کرا چی(پی پی آ ئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس 10 سال سے سپریم کورٹ میں سماعت کا منتظر ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی کے موقع پر جاری بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور 1973 کا آئین ذوالفقار علی بھٹو کی امانت ہیں،ملکی سلامتی اور آئین کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کو دی جانے والی پھانسی کو تاریخ عدالتی قتل قرار دے چکی ہے،شہید بھٹو آج بھی کروڑوں انسانوں کی روح اور دلوں میں زندہ ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کے قاتل تاریخ کے کوڑے دان میں سڑ چکے ہیں۔