سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارت کی آبادکاری مہم کا نوٹس لے: نعیم خان

سری نگر(پی پی آ ئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما نعیم احمد خان نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں زوروشورسے جاری بھارت کی آبادکاری مہم کا موثر نوٹس لیں۔کشمیر میڈیا کے مطا بق نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ یہ آمرانہ اقدام کشمیریوں کا معاشی طور پر گلا گھونٹنے کے لیے بھارت کی استعماری پالیسی کا حصہ ہے،معاشی طورپرکشمیریوں کا گلا گھونٹنا علاقے میں طویل عرصے سے جاری منظم آبادکاری کی بھارت کی استعماری مہم کا حصہ رہا ہے جس میں زمینوں اورجائیدادوں کو غیر قانونی طورپر ضبط کرنا، ان پر قبضہ کرنا، جبری بے دخلی، شہری املاک کو مسمار کرنا اور مقا می لوگوں کو بے اختیار بنانا شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اکثریتی برادری کو محتاج بنانے کا شیطانی ایجنڈا اس وقت سے نافذ ہے جب سے مودی حکومت نے 5اگست 2019کودفعہ370اور 35-Aکو ختم کردیا۔ اس کے بعدسے درجنوں کشمیریوں کو جھوٹے الزامات پر ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا ہے،مکانات اور زمینوں سمیت جائیدادوں پر قبضہ کر لیا گیا جبکہ نسل پرست حکومت نے ایک مذموم منصوبے کے تحت علاقے میں غیر مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے دروازے کھول دیے ہیں۔نعیم خان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیاکہ وہ اس معاملے کا موثر نوٹس لیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈومیسائل اور دیگر قوانین میں کی گئی ترامیم کا مقصد آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے دائیں بازو کی ہندو انتہا پسند جماعتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا اورعلاقے کے مقامی لوگوں کو بے اختیار بنانا ہے۔