سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیری عوام کوبڑے پیمانے پر امتیازی سلوک اور ناانصافیوں کا سامنا ہے:حریت کانفرنس

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو نریندر مودی کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر امتیازی سلوک اور ناانصافیوں کا سامنا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق حریت ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ7دہائیوں سے زائد عرصے سے روزانہ کی بنیاد پر ظلم وتشدداور خونریزی کا نشانہ بننے والے کشمیری مسلسل انصاف سے محروم ہیں۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر عالمی برداری کی خاموشی سے بھارت کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اور وہ مزیدمنظم طریقے سے مقبوضہ علاقے میں اپنے ظلم وتشددکے سلسلے کو تیز کر رہا ہے، جموں و کشمیر کا تنازعہ قانونی اور تاریخی پس منظر کا حامل ہے اور اسے عالمی سطح پر تسلیم شدہ انصاف کے اصولوں کے مطابق حل کر کے ہی مقبوضہ علاقے میں خونریزی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محاصرے اور تلاشی کی پرتشددکارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے ذریعے کشمیری عوام کو محکوم نہیں رکھا جا سکتا۔ حریت ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کے وحشیانہ اقدامات کے نتیجے میں مقبوضہ علاقے میں پہلے سے سنگین صورتحال مزید ابتر ہو جائے گی۔