سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر، کانگریس پارٹی کے مودی کی جابرانہ پالیسیوں کیخلاف متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے

جموں (پی پی آ ئی)کانگریس نے بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں مودی کی ہندوتوا حکومت کی آمرانہ پالیسیوں کیخلاف جموں خطے کے کئی علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔کشمیر میڈیا کے مطا بق کانگریس کے سینئر رہنما اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں پارٹی کے انچارج رجنی پاٹل نے ادھمپور قصبے میں ایک احتجاجی ریلی اور جموں شہر میں مشعل بردار جلوس کی قیادت کی جس میں سینکڑوں کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی۔احتجاجی ریلی میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی، جوائنٹ سکریٹری منوج یادو اور دیگر سینئر لیڈر وں نے ادھمپورمیں جبکہ جموں میں غلام احمد میر، تارا چند، مولا رام، رویندر شرما، بلوان سنگھ اور یوگیش ساہنی سمیت کئی سینئر لیڈروں نے احتجاج میں شرکت کی۔کانگریس کی جانب سے مودی کی بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج میں تیز لانے کے لیے پورے مقبوضہ علاقے میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔کانگریس پارٹی کی طرف سے ایک مشعل بردار جلوس شہیدی چوک سے نکالاگیا، جس میں مودی حکومت میں جمہوریت اور آزادی اظہار پر بی جے پی کی قدغن کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ اودھم پور میں، کانگریس پارٹی کی طرف سے منعقدہ احتجاجی ریلی میں رجنی پاٹل نے مودی اور بی جے پی کی اڈانی اسکینڈل پر خاموشی پر سوال کیا اور ان سے ایوان میں راہول گاندھی کے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں سوال پوچھنا بھی جرم بن گیا ہے۔