اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے،محمود ساغر

مظفر آ باد/سری نگر(پی پی آ ئی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہاہے کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق محمود احمد ساغر نے ایک بیان میں کہاکہ نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پیراملٹری اہلکاروں کے ہمراہ غیر قانونی طورپر نظر بند حریت رہنماؤں بشمول بلال صدیقی،مولوی بشیر احمد، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اورعام شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور مکینوں کو ہراساں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی اے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے انتقامی پالیسی کے تحت انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث اور انکے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے،ایس آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کیلئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔تاہم محمود ساغر نے واضح کیاکہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے حریت پسند کشمیریوں کو اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے سے روکا نہیں جاسکتا۔حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ کشمیری سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے فوجی انخلاکو یقینی بنانے اور کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دینے کی راہ ہموار کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائے۔