نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاورہائی کورٹ میں عمران کو نااہل قراردینے کیلئے2الگ الگ درخواستیں دائر

پشاور (پی پی آئی)پشاورہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل قراردینے کیلئے دو الگ الگ درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک درخواست عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان نے دائر کی، جس میں عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے این اے 45 کرم کے ضمنی الیکشن میں اثاثے ظاہر نہیں کیے، امیدوار کو کاغذات نامزدگی فارم میں تمام اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہے، عمران خان نے اثاثے چھپائے جو الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن عمران خان کا بطور رکن قومی اسمبلی نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے۔عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اورعمران خان کوفریق بنایا گیا ہے۔دوسری درخواست جمیعت علماء اسلام نے درخواست دائر کی، جے یو آئی رہنما احمد علی نے کامران مرتضی اور جلال الدین ایڈوکیٹ کی وساطت سے رٹ دائر کی، درخواست میں عمران خان کو سرکاری وعوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان صادق و امین نہیں رہے، عمران خان نے دوران عدت بشرہ بی بی سے شادی کی، دوران عدت شادی غیرشرعی ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عمران خان سے متعلق ریحام خان نے بھی اپنی کتاب بھی کئی انکشافات کئے ہیں، عمران خان نے جوا میں ملوث ہونے کا خود اعتراف کیا ہے اور سیاسی مقاصد کیلئے عمران خان نے سائفر کا جھوٹا بیانیہ بھی بنایا۔درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان بار بار اپنے بیانات پر یوٹرن بھی لیتا رہتا ہے، ان کے جھوٹے بیانیے کی وجہ سے فوج کے وقار کو بھی نقصان پہنچا، استدعا ہے کہ عمران کو نااہل قرار دیا جائے۔