مو دی حکو مت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے ریاستی دہشت گردی تیز کر دی:کل جماعت

سری نگر(پی پی آ ئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ مودی حکومت کے 05 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات نے کشمیر کی تاریخ میں ایک اور وحشیانہ باب کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی اقدامات کا مقصد مسلمانوں کی ثقافت، زبان اور مذہبی شناخت کو ختم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے ریاستی دہشت گردی تیز کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کے عزم کو تقویت مل رہی ہے۔حریت رہنماؤں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔