جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)قرض بحالی پروگرام کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے شرائط کے پیش نظر دوست ملکوں سے 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے دو ارب ڈالرکی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا جبکہ وزیرخزانہ 10اپریل کو امریکا جانے سے پہلے یو اے ای کی اعلیٰ قیادت سے بھی رابطہ کریں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرح سود میں مہنگائی کے حساب سے مزید اضافہ کے مطالبے پر قائم ہے جبکہ سالانہ 900 ارب روپے کی سبسڈی پر تاحال اعتراض ہے۔ آئی ایم ایف پٹرولیم لیوی کی مد میں 850 ارب روپے جمع کرنے کے مطالبے پر قائم ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پٹرول اور ڈیزل کی امپورٹ کم کرنے کا مطالبہ کررہا ہے، آئی ایم ایف نیپٹرولیم لیوی اورٹیکسز کا شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔