جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احسن اقبال کی بیجنگ میں لیو جیان چاو سے ملاقات

اسلام آ باد/بیجنگ(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو پاکستان میں وسیع سیاسی حمایت حاصل ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق بدھ کو بیجنگ میں منسٹر فار انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا مسٹر لیو جیان چاو سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے چین کے پرامن عروج اور اقتصادی ترقی میں سی پی سی کے کردار کو سراہا جبکہ سالانہ دو اجلاسوں کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔وفاقی وزیر نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکورٹی انیشی ایٹو جیسے اقدامات شروع کرنے پر صدر شی کے وڑن کو خراج تحسین پیش کیا۔ احسن اقبال نے نومبر 2022 میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیجنگ کے کامیاب دورے کا حوالہ دیتے ہوئیدونوں فریقوں نے چین میں پاکستانی نوجوان سیاسی رہنماؤں اور پیشہ ور افراد کی خصوصی تربیت کے ذریعے استعداد کار میں اضافے کے لئے آئی ڈی سی پی سی کی حمایت کے طریقوں پر کام کرنے اور سی پی سی کے گورننس ماڈل پر تجربات کے اشتراک پر اتفاق بھی کیا۔دیہی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانا، غربت کا خاتمہ، اقتصادی ترقی، ٹیکنالوجی کا استعمال، برآمدات میں اضافہ اور صنعت کاری پر بھی اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے بات چیت اور تعاون کو جاری رکھنے کے کیے مسٹر لیو جیان چاو نے کو پاکستان کی دعوت بھی دی۔