شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معروف گلوکارفلک شبیرآج کل اپنی سالی نور ظفر کیلئے رشتہ کی تلاش میں مصروف

کراچی (پی پی آئی)معروف گلوکارفلک شبیر کا کہنا ہے کہ وہ آج کل پاکستانی اداکارہ نور ظفر خان جو کہ سارہ خان کی بہن ہیں، ان کے لیے بھی رشتہ تلاش کر رہے ہیں۔پاکستانی شوبز کی بے حد پسند کی جانے والی جوڑی فلک شبیراورسارہ خان نے حال ہی میں ندا یاسر شو میں انٹرویو دیا۔ اس موقع پر سارہ خان نے بتایا کہ ان کی بہن عائشہ کا رشتہ بھی ان کے شوہر فلک نے ہی کروایا۔پی پی آئی کے مطابق سارہ نے بتایا کہ گذشتہ برس مارچ کو ان کی بہن عائشہ کی شادی فلک کے دیرنیہ دوست عثمان سے ہوئی۔ شادی کے بعد ان کی بہن اپنے شوہر کے ہمراہ لندن چلی گئیں۔ اسی دوران فلک نے یہ بھی بتایا کہ عائشہ کے شوہرعثمان کو بھی دنیا بھر گھومنے کا بہت شوق ہے۔اسی انٹرویو کے دوران فلک نے یہ بھی بتایا کہ وہ آج کل سارہ کی چھوٹی بہن نورظفر خان کا رشتہ بھی ڈھونڈ رہے ہیں۔ فلک کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ سارہ، اور سارہ کی بہنیں عائشہ اور نورتینوں ہی بہت اچھی لڑکیاں ہیں۔ جن کی اچھی تربیت ان کی شخصیت میں نظر آتی ہے۔فلک شبیر نے مزید بتایا کہ ان تینوں بہنیں دھیمی، غصہ والی نہیں، سلیقہ مند اور گھریلو لڑکیاں ہیں۔ فلک کا کہناتھا کہ غصہ کسی بھی جوڑیمیں لڑائی کی جڑ ہے۔ ان تینوں بہنوں میں غصہ بالکل بھی نہیں۔ فلک نے یہ بھی کہا کہ ان تینوں کی ا?واز اتنی مدہم ہوتی ہے کہ میں نے اکثران کی باتیں سننے کی کوشش کی لیکن مجھے ان کی آواز کانوں میں سنائی نہیں دی۔سارہ نے دوران انٹرویو کہا کہ نور ظفر خان ان کی بیٹی الیانہ کا بہت خیال رکھتی ہیں جس کی وجہ سے ان دونوں کو بہت سپورٹ رہتی ہے۔