سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علی امین گنڈاپور کو 6 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر علی امین گنڈاپور کو عدالت نے 6 دن کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈیرہ اسماعیل خان کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی،اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما کے ڈی آئی خان میں درج دونوں مقدمات خارج کر دیے۔عدالت سے بھکر اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی حوالگی کی استدعا کی گئی جو عدالت نے مسترد کی، بھکر پولیس کی جانب سے حوالگی کے کاغذات بھی پہلے تیار کر لئے گئے تھے۔اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی رہنما کے خلاف اسلام آباد میں دہشتگردی اور غداری کی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ تھانہ گولڑہ میں مجسٹریٹ قیصر نعیم کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ان کے ساتھی اسد خان کا نام بھی شامل ہے۔ایف آئی آر میں موقف اختیار کیاگیا کہ ملزمان نے آڈیو میں کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے اس کے علاوہ ملزمان نے پولیس کو دھمکی بھی دی تاکہ فرائض نہ انجام دے سکے۔