ساتھی ججوں کے ساتھ بیٹھ کرمسائل حل کریں: چیف جسٹس سے طاہراشرفی کی اپیل

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی اورچیئرمین پاکستان علماکونسل حافظ محمد طاہرمحموداشرفی نے اپیل کی ہے کہ عدالت عظمیٰ کے ججزموجودہ آئینی بحران کی کیفیت کے خاتمہ کیلئے اقدامات کریں،چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ کرمسائل کوحل کریں۔ امت مسلمہ اورہمارے مسائل کاحل وحدت اوراتحاد میں ہے۔دنیا، اقوام متحدہ اوراوآئی سی کو مقبوضہ کشمیر اورفلسطین کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ اضطراب میں ہے، فلسطین میں ظلم وستم جاری ہے،مسئلہ فلسطین پرعملی اقدامات کی ضرورت ہے،پاکستان کی مقبوضہ کشمیر اور عوام کی فلسطین کے ساتھ محبت اورموقف میں کوئی تبدیل نہیں کرسکتا، وزیراعظم خودکہہ چکے ہیں کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات نہیں ہیں۔

Next Post

لاہور ہائیکورٹ نے 1947 سے 2001 تک،توشہ خانہ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا

Mon Apr 10 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر حکومت سے 1947 سے 2001 تک کاتوشہ خانہ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیااورفریقین کو 17اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔ پی پی آئی کے مطابق توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے […]