ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف میں بیٹھیں گے, انتظامات مکمل

کراچی (پی پی آئی)لاکھوں فرزندان اسلام کل اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے جس کے انتظامات مساجد کے منتظمین نے مکمل کر لیے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا آغاز ہوتے ہی منگل کو لاکھوں فرزندان اسلام نماز مغرب سے قبل مسنون اعتکاف بیٹھیں گے اس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات جاری کیے گئے ہیں گھروں اور مساجد میں خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔

Next Post

وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ وہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں، زرداری

Mon Apr 10 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ وہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں۔ پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب […]