وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ وہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں، زرداری

اسلام آباد (پی پی آئی)پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ وہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں۔ پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم واحد اتھارٹی ہے جو ڈائیلاگ کی پوزیشن میں ہیں۔ ہم وزیراعظم نے درخواست کریں گے کہ وہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں لیکن اس کے لیے پیشگی شرائط نہ رکھی جائیں۔ ڈائیلاگ ایسے نہیں ہوتے کہ یہ فیصلہ آیا تو ٹھیک اگر نہیں آیا تو میں نہیں مانتا۔ اپوزیشن کو ہی مذاکرت کے لیے وزیراعظم کے پاس آنا ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ ہم پاکستان بنانے والوں میں سے ہیں اور اس کو بچانے کا فرض بھی ہمارا ہے۔ بینظیر بھٹو کی شہادت پر پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا، اگر اس وقت وہ نعرہ نہ لگاتا تو ملک ٹوٹ جاتا۔ پاکستان اٹھے گا اور ہم اسے اٹھائیں گے۔ یہ ملک کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا۔ اپنی چوتھی نسل کو ٹوٹا ہوا نہیں بلکہ مکمل اور مضبوط پاکستان دے کر جاؤں گا۔ جو کہہ دیا ہے ویسے ہی ہوگا، دوستوں کو دشمن نہیں بننے دیں گے۔

Next Post

چیف حفیظ عزیز کی رہائشگاہ پر ختم القرآن کی پرنورمحفل

Mon Apr 10 , 2023
کراچی(پی پی آئی)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی پولیس لائژن کمیٹی کے چیفمعروف تاجر حفیظ عزیز خانانی کی رہائش گاہ پر ختم القرآن کی پرنورمحفل منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خصوصی شرکت کی۔ عبدالحبیب عطاری نے فضیلت رمضان بیان کی اور اجتماعی دعا کرائی۔ پی پی […]