پشین(پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع پشین کے مقامی مدرسے میں دھماکے کے باعث ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔لیویز کے مطابق پشین کے علاقے سرانان کے ایک مدرسے میں دھماکے کے باعث ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق زخمی طالب علم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشین سے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔دھماکا پین ڈیوائس کا تھا، طالب علم پین سے لکھ رہا تھا کہ دھماکا ہو گیا۔واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Next Post
یو م شہادت حضرت علیؑ آج منایا جائے گا، سکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات
Tue Apr 11 , 2023
کراچی (پی پی آئی) یو م شہادت حضرت علی بدھ کا منایا جائے گا یوم شہادت سیدنا علی ؑ پر پولیس کے600 سینکڑوں افسران جلوس و مجالس کی سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے یوم علیؑ کے حوالے سے موثر سیکورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے […]
