اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پارلیمنٹ سپریم، باقی تمام ادارے پارلیمنٹ کو جوابدہ:حافظ حمداللہ

کوئٹہ (پی پی آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علمااسلام کے رہنمامولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے باقی تمام ادارے پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں 1973کا دستور ریاست کی سا لمیت اور جمہوریت کا ضامن ہے لیکن بدقسمتی سے ضیا اور مشرف نے آئین کا بے دردی سے خون کیا۔انہوں نے کہا کہ آج بھی آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی سپرمیسی حملوں کی زد میں ہیں، پی ڈی ایم کا اعلان ہے کہ ملک میں 1973 کے آئین کی بالادستی ہوگی، پارلیمنٹ سپریم ہے باقی تمام ادارے پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ آئین اور پارلیمنٹ کو ہائی جیک کرنے کی کوشش نہ کرے یہ دستور ریاست اور قوم کے درمیان ایک میثاق ہے جس کی عملداری اور بالادستی ریاستی اداروں سیاسی جماعتوں اور قوم پر لازم ہے۔