ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لئے سخت محنت جاری رکھوں گا : شرجیل خان

حیدر آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اور وہ ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لئے سخت محنت کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین پرفارمنس کے لئے سینئر کھلاڑیوں مصباح الحق ،محمد حفیظ اور شاہد آفریدی نے ان کی بہت حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے شہریوں کی جانب سے فقیدالمثال استقبال کو وہ کھبی فراموش نہیں کرسکتے ۔

Next Post

ماریہ شراپووا کا برسبین اوپن میں شرکت کی یقین دہانی سے انکار

Tue Dec 31 , 2013
برسبین: روسی ٹینس اسٹار ماریہ شروپووا نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے یقین دہانی کرانے سے انکار کردیا ۔ یاد رہے کہ زخمی ہونے کے باعث وہ گزشتہ دوسا ل سے ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکیں ۔ روسی ٹینس اسٹار کے حوالے سے مبصرین کا خیا ل ہے کہ آسٹریلین اوپن کی بھر پور تیاری کے […]