سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کیلئے ورلڈ کپ میں چنائی، کولکتہ ترجیحی مقامات،آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا

نئی دہلی (پی پی آئی)پاکستان ورلڈ کپ 2023 کے دوران بھارت میں چنائی اور کولکتہ میں اپنے زیادہ میچ کھیلنے کو ترجیح دے گا جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان دو مقامات پر ٹیم اپنے پہلے دوروں میں خود کو محفوظ تصور کرتی تھی۔پی پی آئی کے مطابق انڈین میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں چنائی اور کولکتہ میں میچز کھیلنے کو ترجیح دے گی۔کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا جس میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 46 میچز کھیلے جائیں گے جو احمد آباد، لکھنؤ، ممبئی، راجکوٹ، بنگلورو، دہلی، اندور، گوہاٹی اور حیدرآباد، دھرم شالا سمیت بھارت کے 12 شہروں میں شیڈول ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹیم بھارت بھیجنے کے حوالے سے واضح طور پر کچھ نہیں کہا گیا تاہم آئی سی سی کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اس مسئلے پر مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔ بی سی سی آئی کے ساتھ ساتھ بھارتی حکومت بھی یقینی بنانا چاہے گی کہ کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آئے۔