اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیراورترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزشازیہ مری نے کہا ہے کہ تخت لاہور کیلئے وفاق کوتختہ مشق بنانے کے مضراثرات مرتب ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی ایک شخص کی جھوٹی انا کیلئے توڑی گئی تھی، پنجاب اسمبلی کو اپنا مینڈیٹ پورا نہ کرنے دینا غیرجمہوری عمل تھا۔صرف پنجاب میں وقت سے قبل انتخابات ملکی وحدت خطریمیں ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات میں شکست کے بعدعمران نیازی نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔عمران نیازی کیلئے غیرملکیوں کی تڑپ بھی سوالیہ نشان ہے۔اتحادی حکومت عمران نیازی کی بچھائی بارودی سرنگیں صاف کررہی ہے۔ پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے سے سیاسی استحکام آئے گا۔
Next Post
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری
Thu Apr 13 , 2023
سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع شوپیاں اور راجوری ضلع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق قابض بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹر ی اہلکاروں نے ضلع شوپیاں کے علاقے چکورہ میں جمعرات […]
