عدالتی اصلاحات بل پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات قانون کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق جمعرات کے روز چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’جائزہ لینا ہے کہ اس معاملہ میں آئینی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی۔آئندہ سماعت کے متعلق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں ججز کے ساتھ مشاورت کریں گے اور کیس کو جلد دوبارہ مقرر کیا جائے گا۔
چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکن ہے اس درخواست پر عدالتی معاون مقرر کریں۔سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کیے ہیں اور اٹارنی جنرل کو معاونت کی ہدایت بھی کی ہے۔سیاسی جماعتوں، وفاقی حکومت، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ کی آزادی اہم معاملہ ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹ کا بہت احترام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم آ ج کی سماعت کا آرڈر بعد میں جاری کریں گے۔سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ حسبہ بل ریفرنس کی صورت میں آیا تھا اور حسبہ بل میں گورنر کو بل پر دستخط سے روکا گیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل امتیاز صدیقی نے عدالت سے استدعا کی وزارت قانون کو فیصلے تک مجوزہ ایکٹ بطور قانون نوٹیفائی کرنے سے روکا جائے۔

Next Post

مقبوضہ کشمیر,پونچھ میں مکان کی چھت گرنے سے خواتین سمیت در جنوں افراد زخمی

Thu Apr 13 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع پونچھ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے کم از کم 43 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین ہیں۔کشمیرمیڈیا کے مطابق ضلع پونچھ کے گاں خانیتر میں لوگ ایک خاتون کی وفات پرتعزیت […]